Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجوہ کے لیے اعزاز، الاحسا میلہ، السعودیہ کی نئی سروس کے علاوہ گزشتہ ہفتے کی ویڈیوز

سعودی عرب کی جانب سے جنرل باجوہ کے لیے آرڈر آف شاہ عبدالعزیز کا اعزاز:سعودی عرب نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف شاہ عبدالعزیز اعزاز سے نوازا ہے۔ 
حج کے دوران موسم: حج کے دوران مکہ اور مدینہ میں درجہ حرارت کتنا رہے گا؟
مکہ روٹ:’ یہ بہت ہی شاندار تھا، سعودی حکومت کا شکرگزارہوں‘:​مکہ روٹ: اسلام آباد ایئرپورٹ پر حج کے لیے کارروائی مکمل کرانے پر حاجی محمد اشتیاق کے تاثرات جانیں اس ویڈیو میں۔
غیر لائسنس یافتہ غیرملکیوں کو اشتہارات :سوشل میڈیا پر ایکیٹو غیر لائسنس یافتہ غیرملکیوں کو اشتہارات کیوں نہ دیے جائیں؟
السعودیہ کی حجاج کے لیے نئی لگیج ٹرانسپورٹ سروس:سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے بین الاقوامی پروازوں پر حجاج کو نئی لگیج ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ مکہ اور مدینہ میں حجاج کی رہائش سے روانگی سے 24 گھنٹے قبل سامان وصول کرکے ایئرپورٹ پہنچایا جائے گا۔
الاحسا میں بشت میلے میں متعدد سرگرمیاں:الاحسا میں بشت میلے کے ضمن میں متعدد سرگرمیاں جاری ہیں جہاں علاقے کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کیا جا رہا ہے ۔
ریاض میں پاکستانی شعرا کا محفل مشاعرہ:ریاض میں ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کی جانب سے شاعرہ ریحانہ ‏روحی کے اعزاز میں محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا ۔
سعودی عرب کے نقشے کے مماثل پارک قائم:قصیم ریجن میں سعودی عرب کے نقشے کے مماثل دو لاکھ 60 ہزار مربع میٹر پر پارک قائم کیا گیا ہے ۔ اس پارک میں بچوں اور بڑوں کی سرگرمیوں کےلیے مختلف چیزیں رکھی گئی ہیں ۔
بخاری ریستورانوں کو مرغیاں سپلائی کرنے والے ٹھکانہ پر چھاپہ:ریاض میونسپلٹی نے شہر میں بخاری ریستورانوں کو مرغیاں سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار کے ٹھکانہ پر چھاپہ مارا ہے جہاں صحت اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں ۔
انسداد منشیات نے 91 ٹن نشہ آور پودا اور منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام:سعودی محکمہ انسداد منشیات نے 91 ٹن نشہ آور پودے کی کھیپ اور 13.6 کلو چرس سمیت ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے ۔

 

 

شیئر: