Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن کا سٹی واک بہترین تفریحی زون کی شہرت حاصل کر گیا

 جدہ سیزن کے بے مثال زون سٹی واک نے اپنی سرگرمیاں سمیٹ دی ہیں۔ فوٹو جدہ سیزن
جدہ سیزن کے  زون سٹی واک  میں قائم  ذیلی زونز جن میں انٹری ولیج، فوڈ ہال، فیشن ولیج، سپلیش، ہارر ولیج، جدہ لائیو، ایڈونچر، ایکس ریئلٹی اور اینیمی ویلج شامل ہیں یہاں ہر آنے والے کو مکمل تفریح فراہم کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ سیزن کے نو زونز میں بے مثال تخیل کے ساتھ  ڈیزائن کئے گئےسٹی واک نے آج 30 جون کو اپنی سرگرمیاں سمیٹ دی ہیں۔

ہارر ولیج ، ایڈونچر اور اینیمی ویلج نے آنے والے کو مکمل تفریح فراہم کی۔ فوٹو عرب نیوز

سٹی زون میں آنے والے زائرین نے یہاں پر منعقد کی جانے والے مختلف اور منفرد پروگراموں میں دلچسپی کا اظہار کیا ان میں سے بہت سے پروگرام ایسے تھے جو مملکت میں پہلی بار دیکھے گئے۔
ایکس ریئلٹی گیم زون کے پروجیکٹ منیجر الیکس مورگن جارج نے بتایا ہے  کہ یہ زون سٹی واک میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے علاقوں میں سے ایک تھا جہاں حقیقت تخیل سے ملتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم گیمنگ سیکٹر میں تھوڑی سی اضافی جہت لے کر آئے تھے، جہاں آنے والوں کو کاسٹیموم کے ساتھ  لطف اندوز ہونے کا موقع ملا اس میں بچے، نوجوان اورعمر رسیدہ سب شامل تھے۔
ہم نے دیکھا ہے کہ یہاں بہت سے لوگ گیمنگ کو پسند کرتے ہیں اس لیے آئندہ ایسے پرکشش مقامات کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

مشہور جاپانی پاپ گلوکاروں نے سعودی سامعین کو سحر میں جکڑ لیا۔ فوٹو عرب نیوز

انہوں نے بتایا کہ ایکس ریئلٹی زون چار آپشنز پر مشتمل تھاجس میں فیملیز کے لیے دوستانہ ورچوئل رئیلٹی تفریحی پروگرام شامل تھا۔ ​​ہولوگیٹ بلٹز میں مستقبل کے تھیم والے گیمز تھے، اس کےعلاوہ ٹیسلا سوٹ کا تجربہ منفرد رہا۔
سیلا کمپنی کے سینئر رائیڈز مکینیکل انجینئر احمد العطاس نے بتایا کہ ہم سعودی عرب میں خاص طور پر سٹی واک کے لیے بگ ویو کے نام سے ایک منفرد رائیڈ بنانے میں کامیاب ہوئے اور یہ ایسا تجربہ تھا جو اس سے قبل یہاں کبھی نہیں ہوا تھا۔
جدہ کے موسمی حالات کے باعث بہت سے چیلنجز  کا سامنا تھے لیکن ہم نے تمام آزمائشوں پر قابو پایا۔سٹی واک اور جدہ سیزن کے دوسرے زون جدہ پیئر دونوں جگہ پر انتہائی حیرت انگیز جھولے تیار کئے، زائرین کو ان سنسنی خیزجھولوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا۔

ایکس ریئلٹی گیم زون سب سے زیادہ دیکھے جانے والے علاقوں میں سے ایک تھا۔ فوٹو ٹوئٹر

سٹی واک کے آخری چند دنوں میں کئی منفرد سرگرمیاں اور تقریبات پیش کی گئیں۔ مشرق وسطیٰ میں پہلی بار پرفارم کرتے ہوئے مشہور جاپانی پاپ گلوکاروں نے سعودی سامعین کو سحر میں جکڑ لیا۔
سٹی واک کے آخری دن یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبا کے طور پر تیار ہونے والی گریجویشن تھیم پر مبنی ایک پریڈ بھی دکھائی گئی۔
یہاں موجود 32 سالہ سعودی شہری محمد علی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیسلا سوٹ پہننا زندگی کا انوکھا تجربہ تھا۔
 

شیئر: