Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین حج کی 24 فیصد بکنگ کینسل

کینسل ہونے ولی نشستوں پردرخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
 وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ  داخلی معلمین کے یہاں اندرون مملکت سے حج کرنے والے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے نشستیں خالی ہیں۔ باقی ماندہ نشستوں پر سعودی اور تارکین وطن اندراج کراسکتے ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین کو اندراج کی سہولت اس وقت دی ہے جبکہ بعض افراد اندراج کرانے کے بعد حج کرنے سے دستبردار ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ حج سے دستبردار ہونے والوں کا تناسب  24 فیصد تک پہنچ گیا ہے اور اس وقت 24 فیصد نشستیں خالی ہیں ان پر اندراج کرایا جاسکتا ہے۔ اس سال اندرون مملکت سے ڈیڑھ لاکھ عازمین کو حج کا موقع دیا جارہا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلی معلمین کو مقررہ شرائط و ضوابط کے مطابق مزید امیدواروں کو اپنی فہرست میں شامل کرنے کا موقع دیا جارہا ہے۔ 

شیئر: