Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: سعودی فنکار’طلال مداح‘ کے مکان کو نہ گرانے کا فیصلہ

80 کی دہائی میں طلال مداح شہرت کی بلندیوں پرتھے(فوٹو، ٹوئٹر)
معروف سعودی فنکار’طلال مداح‘ کی بیٹی اخلاص مداح نے کہا ہے کہ جدہ میں انکے والد کے مکان کومنہدم نہ کرنے کی درخواست منظورکرلی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جدہ کے جنوبی علاقے میں متوفی سعودی فنکار طلال مداح کا مکان ہے جہاں سے انہوں نے اپنی فنکارانہ زندگی کا آغاز کیا اورشہرت حاصل کی۔
طلال مداح کا مکان جدہ کے جنوبی علاقے کے اس محلے میں ہے جو اس وقت منہدم کیے جانے والے علاقوں میں شامل ہے۔ اس ضمن میں ’اخلاص مداح‘ نے حکام بالا سے اپیل کی تھی کہ انکے والد ایک مشہور شخصیت تھے ۔ گھر سےہماری ہی نہیں بہت سے لوگوں کی گہری یادیں وابستہ ہیں اس لیے اسے گرایا نہ جائے۔

بیٹی کا کہنا ہے کہ ’مکان کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی خواہش ہے(فوٹو، ٹئوٹر)

اخلاص مداح کا کہنا تھا کہ ’ہماری خواہش ہے کہ قومی فنکار کے مکان کو مستقبل میں میوزیم میں تبدیل کردیاجائے جس سے انکی زندگی کی عکاسی ہواورفن کے قدردان وہاں آئیں‘۔
واضح رہےسعودی فنکارطلال مداح مملکت کے معروف گلوکار تھے۔ 80 کی دہائی میں وہ سعودی گلوکاروں میں سرفہرست ہوا کرتے تھے۔
 طلال مداح کے مکان کو منہدم نہ کرنے کی درخواست کی منظوری کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اخلاص مداح کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ درخواست کو منظورکرتے ہوئے مکان کو نہ گرانے کے احکامات جاری ہوچکے ہیں تاہم ابھی بہت کچھ باقی ہے معاملات مکمل ہونے کے بعد آئندہ کے مراحل کا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں