Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت حج کے عازمین کو لو سے بچنے کے لیے چار مشورے

لو سے بچنے اور اپنی سلامتی کےلیے احتیاطی تدابیر کی پابندی کی جائے( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج کےدوران عازمین حج کو لو سے بچنے کے لیے چار مشورے دیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ’ اس سال حج  شدید گرمی کے موسم میں ہورہا ہے۔ عازمین حج  گرمی اور لو سے بچنے اور اپنی سلامتی کےلیے احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔‘
وزارت حج کا کہنا ہے کہ ’حجاج دن کے وقت انتہائی ضرورت یا حج کے کسی ضروری کام سے ہی رہائش سے نکلیں‘۔ 
احرام کی چادریں استعمال کرتے وقت جسم کا صرف اتنا ہی حصہ کھولیں جتنا احرام پہنتے وقت کھولنا ضروری ہو۔ 
رہائش سے دن میں نکلتے وقت چھتری کا استعمال کریں اورمشروبات اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ  کریں۔

شیئر: