Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں شدید گرمی کی لہر برقرار، ہیٹ سٹروک سے کیسے بچیں؟

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دن کے وقت انتہائی ضرورت پر ہی باہر نکلیں(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ پیر کو مکہ مکرمہ، وادی الدواسر اور شرورۃ میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو میں سب سے زیادہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طریف شہر میں سب سے کم درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ الوجہ اورجازان میں رطوبت 90 اور 85 فیصد تک ریکارڈ کی گئی جو مملکت بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ 
مدینہ منورہ میں پیر کو درجہ حرارت 44 جبکہ الاحسا اور الخرج میں 43، ریاض اور العلا میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 
علاوہ ازیں سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’مملکت بھ میں گرمی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے۔ شہری اور مقیم غیر ملکی دن کے وقت انتہائی ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں اور لو سے بچنے کی کوشش کریں‘۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت گرمی سے بچاو کے لیے آگاہی مہم چلا رہی ہے اور ’صحت مند زندگی گزارو‘ کے عنوان سے ایک ویب سائٹ قائم کی ہے۔
وزات کا کہنا ہے کہ’ دھوپ اور گرمی سے بچاؤ کے لیے چھتری کا استعمال کیا جائے‘۔
’ ان دنوں دھوپ میں چلنے سے گرمی کے باعث جسم ہلکان ہوجاتا ہے اور ہیٹ سٹروک کا خطرہ ہوتا ہے‘۔
 

شیئر: