Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں عازمین کی آگاہی و رہنمائی کےلیے ڈیجیٹل سکرینیں

اردو سمیت مختلف زبانوں میں ہدایات واہم معلومات دی جاتی ہیں(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے اس سال حج سیزن کے لیےعازمین حج کو متعدد سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
عازمین کی آگاہی ورہنمائی کےلیے مسجد الحرام کے اندر اور بیرونی صحنوں میں ڈیجیٹل سکرینزکی تنصیب شامل ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق عازمین حج کی رہنمائی کے لیے نصب ڈیجیٹل سکرینز انتہائی اعلی کوالٹی کی ہیں جودن کی روشنی میں بھی بہترین طورپرکام کرتی ہیں۔ 
رہنمائی سکرینز اردو سمیت مختلف زبانوں میں ہدایات واہم معلومات دی جاتی ہیں تاکہ مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج مطلوبہ رہنمائی حاصل کرسکیں۔ 
مسجد الحرام کے مختلف مقامات پرنصب کی گئی ڈیجیٹل اسکرینز پر اہم ہدایات کے علاوہ مسنون دعائیں بھی پیش کی جاتی ہیں تاکہ عمرہ کرنے والوں کو سہولت ہو اور وہ ان دعاوں سے مستفیض ہوسکیں۔ 
ڈیجیٹل سکرینزصحن مطاف کے علاوہ مسعی (سعی وصفا کا مقام) میں بھی نصب کی گئی ہیں۔ مسجد الحرام کے زیریں اور بالائی حصے علاوہ ازیں مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں اورمرکزی راستوں پربھی زائرین اورعازمین کی رہنمائی کے لیے سکرینز نصب ہیں جہاں 24 گھنٹے اہم معلومات و دعاوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ 

شیئر: