Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کےلیے مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع میں انتظامات

 زائرین کی آمد و رفت کو منظم کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اس سال حج پر آنے والوں کو مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع استعمال کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں انجینیئر، ٹینکیشن، کنٹرولر اور ورکرز چوبیس گھنٹے زائرین  کا خیال رکھیں گے۔ انہیں ذمہ داری سونپ  دی گئی ہے‘۔
تیسری سعودی توسیع کے ادارے کے انچارج انجینیئر ولید المسعودی نےبتایا کہ’ جرول اور جبل کعبہ انڈر پاسز کے راستے اور دیگر سمتوں سے تیسری سعودی توسیع والے حصے میں پہنچنے والوں کے لیے ضروری انتظامات کیے جا چکے ہیں‘۔
صفائی، سینیٹائزنگ اور پوری عمارت کو چوبیس گھنٹے معطر رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ آب زمزم کی سبیلیں اور کولرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
توسیعی حصے میں روشنی کا مکمل انتظام ہے۔ زائرین کی آمد و رفت کو منظم کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ معذوروں کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ 

شیئر: