Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین پر رعب ڈالنے والا کار چور گرفتار

نئی دہلی .... 65سالہ کار چور گرفتار کرلیا گیا۔ وہ خواتین پر رعب ڈالنے کیلئے کاریں چراتا تھا۔ وہ اپنے ساتھیوں کو ہدایت کرتا تھا کہ وہ دیکھیں کہ یہ قیمتی کاریں کن مقامات پر کھڑی ہوتی ہیں۔ کار چور راج بھاٹیہ غیر شادی شدہ ہے اور وہ اس سے قبل بھی دہلی اور دیگر ریاستوں میں کار چرانے کے الزامات میں گرفتار ہوکر جیل کی ہوا کھا چکا ہے۔ وہ مکوکا کیس میں بھی مطلوب تھا۔ ایک کریٹا کار کی چوری کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات شروع کی تھی۔ اسکے بعد پولیس کو پتہ چلا کہ بھاٹیہ اور اسکے ساتھی مسروقہ کاریں ایک پارک میں کھڑی کرتے ہیں جس کے بعد پارک کی نگرانی کی جانے لگی گرفتاری کے بعد بھاٹیہ کے ساتھیوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ایک دوست سے ایک نادر قسم کی الیکٹرانک چابی بنوائی ہے۔ جس سے وہ کار کھولتے اور چوری کرتے ہیں۔ انہوں نے متعدد کاریں چوری کی ہیں۔ پولیس کا ک ہناہے کہ وہ اس امر کی تحقیقات کررہی ہے کہ کہیں وہ دیگر جرائم میں تو ملوث نہیں۔

شیئر: