Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ابشر‘ پر دوسرا اپائنمنٹ کب لیا جا سکتا ہے؟

30 دن بعد ہی دوسرا اپائٹمنٹ لیا جاسکتا ہے (فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل سسٹم ’ابشر‘ کا کہنا ہے کہ سابق اپائٹمنٹ گزرنے کے 30 دن بعد ہی دوسرا اپائٹمنٹ لیا جاسکتا ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق ابشرپورٹل کا کہنا ہے کہ’ محکمہ پاسپورٹ ’جوازات‘، ڈی پوٹیشن سینٹر’ترحیل‘ ، ٹریفک پولیس اوردیگر سرکاری اداروں سے رابطہ کرنے کے لیے اپائنمنٹ حاصل کرنا ضروری ہے‘۔ 
’اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے ابشرپورٹل پرمتعلقہ ادارے کا انتخاب کرکے مطلوبہ دن اور وقت کا تعین کیا جائے۔ حاصل کردہ اپائنٹمنٹ پروقت مقررہ پراس ادارے میں جانا ضروری ہے۔ اپائنٹمنٹ کا پرنٹ بھی ہمراہ لانا ہوگا۔ ‘

شیئر: