Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن کے آسمان پر ’سحر آفریں منظر‘ کیا ہے؟

قصیم روڈ سے سفر کے دوران یہ منظر کیمرے میں قید کیا گیا (فوٹو: العربیہ)
سعودی دارالحکومت ریاض کے آسمان پر سورج غروب ہوتے وقت ’سحر آفریں منظر‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ صارفین تصویر پر حیرت اور تعجب کا اظہار کررہے ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق تصویر میں ایسا لگتا ہے کہ ایک پرندہ اڑ رہا ہے اور اس کے اوپر ایک بچہ سوار ہے۔ پرندہ اور بچہ دونوں ایک ساتھ  اڑان بھر رہے ہیں۔
سعودی فوٹو گرافر عبدالکریم الماجد نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ثادق کمشنری میں تعطیلات گزارنے کے لیے قصیم روڈ سے گاڑی سے سفر کے دوران تصویر اور ویڈیو بنائی تھی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ شروع میں تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکرنے کا ارادہ نہیں تھا۔ وہ اسے ایک نجی یادگار تصویر کے طور پر محفوظ رکھنا چاہتے تھے تاہم جب دوستوں کو اس تصویر اور ویڈیو کا پتا چلا  تو ان کے اصرار پر سوشل میڈیا پر انہیں شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
سعودی فوٹو گرافر نے کہا کہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ صارفین اس تصویر پر اتنا زبردست ردعمل دیں گے۔ بعض صارفین نے تو تصویر دیکھ کر یہ تک مطالبہ کردیا کہ اسے 2022 کی بہترین تصویر قرار دیا جائے اور عالمی ایوارڈ سے نوازا جائے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: