Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی مقابلے میں سعودی فوٹو گرافر کو دوسرا انعام

ریاض۔۔۔ سعودی فوٹو گرافر رائد المالکی کو مسجد الحرام کے گنبدوں کی تصویر پر سلور میڈل دیا گیا ۔ فوٹو گرافی کے عالمی مقابلے میں سعودی فوٹو گرافر کو دوسری پوزیشن حاصل ہوئی۔ مقابلے میں دنیا بھر سے 1500 سے زائد تصاویر شامل کی گئی تھیں۔ رائد المالکی نے کہا کہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی تصاویر ہیلی کاپٹر سے حج 1435ھ میں لی گئی تھی۔ یہ یوم عرفہ تھا جب ہم مسجد الحرام کی فضائی تصاویر بنارہے تھے۔ مسجد الحرام کی چھت پر بنے تین گنبدوں کی تصویر انتہائی نمایاں ہے۔ 

شیئر: