Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں کوئی بھی پلیئرز ایسوسی ایشن کا حامی نہیں

نئی دہلی۔۔۔۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہند میں نہ تو کرکٹرز اور نہ ہی بی سی سی آئی کے حکام کھلاڑیوں کی کوئی ایسوسی ایشن بننے کے حق میں ہیں۔حکام سمجھتے ہیں کہ ایسی کوئی ایسوسی ایشن بنی تو ان کے اختیارات پر قدغن لگے گی جبکہ کرکٹرز بھی اس کے حق میں نظر نہیں آتے۔دیکھا جائے تو پلیئرز ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کو متحد کرتی ہے اور انہیں بھی بورڈ کا انتظام چلانے میں مدد کرتی ہے اس کے مخالفین اسے ٹریڈ یونین کے مترادف سمجھتے ہیں۔ بین الاقوامی طور پرپلیئرز ایسوسی ایشن 2سطح پر کا م کرتی ہے ایک تو یہ کہ کھلاڑی بورڈ حکام کو فنی معاملے پر مشورے دیتے ہیں جبکہ دوسرا یہ کہ وہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود ، انشورنس اور پنشن معاملات پر ان کی نمائندگی کرتے ہیں۔انگلینڈ میں پلیئرز آف ایسوسی ایشن کو آئی سی سی کی بھی حمایت حاصل ہے۔

شیئر: