Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی سہولت کے لیے ’حج سمارٹ کارڈ‘

کارڈ سے حجاج کی رہائش کے بارے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی وزارت حج و عمرہ کے عہدیدار محمد ساعاتی نے کہا ہے کہ حجاج اور ان کی خدمت پر مامور اہلکاروں کے لیے سمارٹ کارڈ بے حد ضروری ہے۔
سمارٹ کارڈ سے حج کرنے والوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور ان کی خدمت کرنے والے اہلکار بھی سمارٹ کارڈ کی بدولت کئی مسائل سے بچ جاتے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محمد ساعاتی نے وزارت کے ٹوئٹرپر وڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ’سمارٹ کارڈ‘ اور اس سے متعلق ایپلی کیشنز حج اور ان کے خدمت گاروں کے سفر حج میں بڑی سہولت کا باعث بن رہے ہیں۔  
محمد ساعاتی نے کہا کہ حج کرنے اور ان کی خدمت کرنے والوں کی تمام تفصیلات ڈیجیٹل کارڈ میں محفوظ ہوتی ہے۔
سمارٹ کارڈ سے مشاعر مقدسہ اورمکہ مکرمہ میں حاجی کی رہائش کے علاوہ دیگر اہم معلومات حاصل ہوتی ہیں۔

شیئر: