Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں خواتین کی ادبی ثقافتی تنظیم ماورا کے دسویں یوم تاسیس کی تقریب

ماور ا حقیقی معنوں میں پاکستانی ثقافت و تہذیب کی علمبردار ہے ، وطن عزیز کی محبتوں کا قرض اتارنے کےلئے ماورا کی بنیاد ڈالی ، مقررین کا خطاب
خواتین کی  ادبی و ثقافتی تنظیم ماورا کے دسویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا ۔  مہمانان خصوصی ا م نایف ، سعدیہ کلیم اور مہمانان اعزازی شائستہ مرزا اور نور الماس تھی۔ تقریب کا آغازحسب روایت کلام الہیٰ سے عائشہ مسرور نے کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت عطرت فاروقی نے حاصل کی۔ ماورا کی صدر اور بانی تبسم علوی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے بعد کہا پردیس میں رہتے ہوئے وطن عزیز کی محبتوں کا قرض ادا کرنے کے لئے ادبی وثقافتی تنظیم ”ماورا“ کی بنیاد ڈالی ۔ آج جب ماورا کی شاندار کامیابی کو دیکھتی ہوں تو اللہ بزرگ و برتر کے سامنے اظہار تشکر کے بعد اپنی تمام ساتھیوں کی دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ الماس نور نے کہا کہ ماورا تنظیم نے جس طرح سے اپنے 10برس کا سفر کامیابی و کامرانی سے طے کیا وہ قابل تعریف ہے ۔ بنت الحسن نے کہا ماورا نے واضح کردیا کہ اس کا مقصد معاشرے میں ذہنی نشوونما اور اخلاقی اقدار کا فروغ ہے ۔ شاہدہ جمیل، رخشندہ پوری اور شائستہ مرزا نے کہا ماورا تنظیم پاکستانی زبان و ثقافت کی علمبردار ہے جس پر ہم سب فخر کرتے ہیں۔ عابدہ جاوید، تسمیہ قیوم ، امینہ زبیر، فرح باسط، فرزانہ جبار نے بھی ماورا تنظیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ مہمان اعزازی سعدیہ کلیم نے ماورا تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماورا تنظیم کا ہر پروگرام معیاری اور بامقصد ہوتا ہے ۔ تاج بانو، تسمیہ قیوم، عابدہ جاوید، سیما کریم نے بھی ا پنے خیالات کا اظہار کیا۔ ام نایف (ارم) نے ماورا تنظیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔آخر میں تمام اراکین ماورا نے کیک کاٹا ۔ تبسم محسن علوی کو انکے اراکین ماورا نے خوبصورت شیلڈ پیش کی۔ ماورا کی بانی اور صدر تبسم علوی نے مہمان خصوصی کے ساتھ اپنے اراکین کی بھرپور صلاحیتو ںپر انہیں ٹائٹل انعامات اور شیلڈ ز پیش کیں۔
 

شیئر: