Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ عید الفطر کے استقبال کے لیے تیار، 120 پارکوں کی تزئین و آرائش

کئی چوکوں، پارکوں اور تفریح مقامات کو عید کی تھیم کے ساتھ سجایا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
عیدالفطر کے موقع پر رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے الباحہ میونسپلیٹی نے الباحہ ریجن اور اس کے گورنریٹس میں پارکوں اور پبلک گارڈنز کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ اقدام عیدالفطر کی چھٹیوں میں عوام کے لیے سہولت پیدا کرنے اور انہیں خوش آمدید کہنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
الباحہ ریجن کے میئر ڈاکٹر علی السواط نے کہا ہے کہ ریجن میں تیار کیے جانے والے پارکوں اور پبلک گارڈنز کی مجموعی تعداد 120 ہوگئی ہے۔ یہ سب عید کے دنوں میں گھومنے پھرنے کے لیے آنے والے افراد کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تیاریوں میں سائڈ واکس کی دیکھ بھال، لائٹننگ، ایریگیشن نیٹ ورکس سمیت سرسبز مقامات کو ٹھیک کرنا شامل تھا۔
اسی طرح بچوں کے پلے ایریا، سایہ دار مقامات، بینچز اور ریسٹ رُومز کو بھی ٹھیک کر دیا گیا ہے۔
کئی چوکوں، پارکوں اور تفریحی مقامات کو عید کی تھیم کے ساتھ سجایا گیا ہے تاکہ تہوار کا ماحول پیدا کیا جا سکے جس سے تہوار کی خوشی نمایاں ہو سکے۔

 

شیئر: