Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادارہ صحت کی منفرد کاوش، مریضوں کی ’رمی‘ کے لیے اہلکار مخصوص

صحت کارکنان رمی کی براہ راست کارروائی بھی پیش کرتے ہیں۔ (فوٹو سبق)
ادارہ امورصحت کی جانب سے ایسے مریض حجاج جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اورانکا کوئی ساتھی نہیں انکی جانب سے رمی (شیطان کوکنکریاں مارنے) کے لیے ادارے کے اہلکاروں کی خدمات فراہم کی ہیں۔ 
امورصحت کے ادارے نے متعدد اہلکاروں کویہ ذمہ داری تفویض کی ہے تاکہ ایسے مریض حجاج کی جانب سے رمی کی جاسکے جوبیماری کے باعث جمرات جانے کی طاقت نہیں رکھتے۔  

اہلکار مریضوں کی نیابت کرتے ہوئے رمی کرتے ہیں۔ (فوٹو سبق)

سبق نیوز کے مطابق ادارہ امورصحت نے خصوصی طور پر ’رمی توکیل‘ (رمی کے لیے نیابت) کی سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت ادارہ صحت کے مقرر کردہ اہلکار ان مریضوں کے پاس جاتے ہیں جو ہسپتالوں میں داخل ہیں، اہلکار مریضوں سے  ان کی جانب سے رمی کرنے کے لیے باقاعدہ اجازت حاصل کرتے ہیں جس کے بعد وہ مریضوں کی نیابت کرتے ہوئے رمی کرتے ہیں۔ 
واضح رہے اگرچہ نیابت کرتے ہوئے مریضوں کی جانب سے رمی کرنا ادارہ امورصحت کی خدمات میں شامل نہیں تاہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ادارہ صحت نے یہ سہولت بھی فراہم کی ہے تاکہ مرض کے باعث رمی نہ کرسکنے والے تنہا حجاج کی جانب سے رمی ادا کی جاسکے۔
اس ضمن میں ادارہ صحت نے نیابت کرتے ہوئے مریضوں کی جانب سے رمی کرنے کی براہ راست وڈیو کی سہولت بھی مریضوں کو فراہم کی ہے تاکہ وہ اپنی جانب سے رمی کرنے کے مناظر کو براہ راست دیکھ سکیں۔
 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: