Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انار سے امراض کی روک تھام

نیویارک .... جدید طبی تحقیق کے مطابق دل کی بیماریوں سے بچاﺅ کیلئے سب سے اہم پھل انار ہے۔ انار میں دیگر تمام پھلوں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ صحت بخش اجزاءشامل ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین نے کہا کہ انار سرطان، شوگر، دل کے امراض اور ا سٹروک جیسی موذی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انار میں نشاستہ دار اجزاءکم ہوتے ہیں جبکہ اس میں وٹامنز کی کثیر مقدار شامل ہوتی ہے۔ جو انسانی جسم کو مختلف امراض سے محفوظ رکھنے اورصحت مند زندگی گذارنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے۔

شیئر: