Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیاب حج انعقاد پر شہباز شریف کی  ولی عہد کو مبارکباد

حج سیزن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ (فوٹو ایس پی اے)
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کامیاب حج  سیزن کے انعقاد پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کو ٹیلیفون پر مبارکباد پیش کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو منگل کو ٹیلیفون کرکے عید الاضحی اور حج سیزن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر انہوں نے دونوں برادر ملک کی عوام اور حکومتوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: