Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی کی نئی رینکنگ، بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی20 میں پہلی پوزیشن

ٹی20 رینکنگ کے مطابق کپتان بابر اعظم پہلے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کیریئر کی بہترین بولنگ کرنے پر جسپریت بمراہ ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔
آئی سی سی کی حالیہ رینکنگ کے مطابق جسپریت بمراہ 718 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو رُوٹ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے، آسٹریلیا ہی کے سٹیو سمتھ تیسرے اور پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بولرز کی فہرست میں آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز پہلے، انڈیا کے آف سپنر رویچندرن اشون دوسرے، انڈیا ہی کے جسپریت بمراہ تیسرے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی چوتھے نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں آل راؤنڈرز کی فہرست میں انڈیا کے رویندرا جڈیجا پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ رویچندرن اشون دوسرے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر چوتھے نمبر پر ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں، ان کے ساتھ پاکستان ہی کے امام الحق دوسرے جبکہ انڈیا کے وراٹ کوہلی اور روہت شرما بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے بولرز کی فہرست میں انڈین بولر جسپریت بمراہ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
کیوی بولر ٹرینٹ بولٹ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی تیسرے اور آسٹریلوی بولر جوش ہیزل وڈ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز کی فہرست میں انڈین بولر جسپریت بمراہ پہلے نمبر پر آگئے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

ون ڈے کرکٹ میں آل راؤنڈرز کی لائن میں بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن پہلے، افغانستان کی ٹیم کے محمد نبی دوسرے، راشد خان تیسرے اور انگلینڈ کے کرس ووکس چوتھے نمبر پر ہیں۔
ٹی20 کرکٹ میں بیٹنگ کی فہرست میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ان کے ساتھ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہیں۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم تیسرے اور انگلش کھلاڑی ڈیوڈ ملان چوتھے نمبر پر ہیں۔
دوسری جانب ٹی20 بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلوی بولر جوش ہیزل وڈ کا پہلا نمبر ہے۔
انگلینڈ کے لیگ سپنر عادل رشید دوسرے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی تیسرے اور افغانستان کے سٹار کھلاڑی راشد خان چوتھے نمبر پر ہیں۔
ٹی20 میں آل راؤنڈرز کی فہرست میں محمد نبی پہلے، شکیب الحسن دوسرے، معین علی تیسرے اور گلین میکسویل چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے جیتنے کے بعد انڈین ٹیم تیسرے نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم کو پیچھے دھکیل کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی چھٹی پوزیشن ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

آئی سی سی نے ٹیموں کی نئی رینکنگ بھی جاری کی ہے۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے جیتنے کے بعد انڈین ٹیم تیسرے نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم کو پیچھے دھکیل کر تیسری پوزیشن پر آگئی ہے۔
آئی آئی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے نمبر، انڈٰیا دوسرے نمبر، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی، سری لنکا کی ساتویں، ویسٹ انڈیز کی آٹھویں اور بنگلہ دیش کی نویں پوزیشن ہے جبکہ زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔
آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے، انڈیا تیسرے، پاکستان چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے۔
جنوبی افریقہ چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں جبکہ افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیموں کی ٹی20 رینکنگ کے مطابق انڈیا پہلے، انگلینڈ دوسرے، پاکستان تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے۔ 
ٹی20 رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی چھٹی، ویسٹ انڈیز کی ساتویں، سری لنکا کی آٹھویں، بنگلہ دیش کی نویں اور افغانستان کی دسویں پوزیشن ہے۔

شیئر: