Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت انتہائی کم

24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت  1997.72 ریال رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمت کم ہوکر 208.10 ریال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد بدھ کو گولڈ مارکیٹ میں باقاعدہ کاروبار کا آغاز ہوا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  208.10 ریال رہی جبکہ  22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  190.75 ریال رہی۔
21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 182.08 ریال رہی جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 156.07 ریال رہی۔
21 قیراط کی 8 گرام والی گنی  1748.01 ریال میں دستیاب تھی جبکہ  22 قیراط کی گنی  1831.25 ریال میں فروخت ہوتی رہی اسی طرح 24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت  1997.72 ریال رہی۔
واضح رہے کہ عید الاضحی سے قبل ہی ورلڈ گولڈ مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونا شروع ہوچکی تھیں جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔  بدھ کو 208 ریال تک پہنچنے والی قیمت اس سال کی سب سے کم ترین ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: