Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیر تعمیرعمارتوں کے لیے نئے ضوابط جاری، اطلاق یکم محرم سے

اقدام کا مقصد راہگیروں اور گاڑیوں کی حفاظت ہے (فوٹو وزارت بلدیات ٹوئٹر)
وزارت بلدیات ودیہی امور اور ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ یکم محرم 1440 سے زیرتعمیرعمارتوں کے اطراف میں مخصوص باؤنڈری لگانا ضروری ہوگا۔ 
سبق نیوز کے مطابق وزارت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقدام کا مقصد ماحول کو بہتر بنانا اور راہگیروں کی حفاظت ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ زیرتعمیر عمارتوں کے اطراف میں باؤنڈری وال لگانے کے لیے ضوابط بھی مقرر کردیے گئے ہیں جن پرعمل کرنا ضروری ہوگا۔ 
مقررہ ضوابط میں کہا گیا ہے کہ زیرتعمیر عمارتوں کے اطراف میں باؤنڈری وال لگانے سے عمارت میں موجود تعمیراتی سامان جبکہ راہگیروں اور وہاں کھڑی گاڑیاں بھی محفوظ رہیں گی۔ 
وزارت نے اس حوالے سے ڈیڈ لائن بھی جاری کئی ہے جس کے مطابق یکم محرم کے بعد سے جو افراد یا ادارے زیرتعمیر عمارات کے اطراف میں باؤنڈری وال نہیں لگائیں گے وہ خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: