Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں مزید کمی

24 قیراط 8 گرام کی گنی کی قیمت 1957.21 ریال رہی۔ (فوٹو عرب نیوز)
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہونے پر سعودی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ گر گئے۔
جمعرات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے ایک اونس کی قیمت 1692.435 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
 21 قیراط ایک گرام سونا  178.39 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔ مملکت میں سب سے زیادہ  21 قیراط کے سونے کا لین دین ہوتا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک گرام 24 قیراط سونے کی قیمت  203.88 ریال  رہی جبکہ 22 قیراط کی قیمت  186.89 ریال ریکارڈ  کی گئی۔ 
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  152.91 ریال میں دستیاب رہا۔ 
اکیس قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت  1712.56 ریال رہی۔ 22 قیراط والی گنی کی قیمت  1791.11  ریال ، جبکہ 24 قیراط والی 8 گرام کی گنی کی قیمت 1957.21 ریال ریکارڈ کی گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: