Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوٹیوب سے سعودی قانون مخالف اشتہارات ہٹانے  کا مطالبہ

آئندہ ایسی چیزیں یوٹیوب پر نظر نہ آئیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی جنرل کمیشن فار آڈیو ویژول میڈیا نے یوٹیوب پلیٹ فارم سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی اشتہارات اور غیر اخلاقی کلپس ہٹا دیے جائیں۔ حیاسوز اشتہارات کے  بارے میں شکایات بڑھ گئی ہیں۔ اس حوالے سے جو کلپس یوٹیوب پر نظر آرہے ہیں وہ سماجی ذوق سے میل نہیں کھاتے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی جنرل کمیشن فار آڈیوویژول میڈیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ  کمیونیکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ حالیہ ایاام کے دوران یوٹیوب پر سعودی صارفین کے لیے جس قسم کے اشتہارات ڈالے گئے ہیں وہ سعودی سماج، اسلامی اقدار اور اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔ وہ ابلاغی ضوابط کے  بھی خلاف ہیں۔
 دونوں سعودی اداروں نے یوٹیوب سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ اشتہارات اور غیر اخلاقی مضامین پہلی فرصت میں یوٹیوب سے ہٹا دیے جائیں اور آئندہ اس بات کو یقینی  بنایا جائے کہ اس قسم کی چیزیں یوٹیوب پر دوبارہ نظر نہ آئیں۔
سعودی عرب کے سرکاری اداروں نے توجہ دلائی اگر حیا سوز اور سعودی قوانین و ضوابط کے منافی مواد دوبارہ یوٹیوب پر ڈالا جائے گا تو اس پر ضروری قانونی کارروائی ہوگی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: