Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوٹیوب کا ڈارک تھیم فیچر اب اسمارٹ فون پر بھی پیش‎

ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے اپنا ڈارک تھیم فیچر اسمارٹ فونز پر یوٹیوب اپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پیش کر دیا ہے۔ فیچر اس سے پہلے صرف ڈیسک ٹاپ پر یوٹیوب استعمال کرنے والے صارفین کے لیے موجود تھا تاہم اب اسے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے مہیا کر دیا گیا ہے۔ ڈارک تھیم فیچر کی مدد سے صارفین یوٹیوب کے روشن بیک گراؤنڈ کو سیاہ رنگ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو سیٹنگز میں جا کر ڈارک تھیم کو ان ایبل کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ یوٹیوب کے مطابق ڈارک تھیم فیچر موبائل پر سب سے زیادہ مطالبہ کئے جانے والا فیچر تھا۔

شیئر: