Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالیہ نے کروڑوں روپے برطانوی کمپنیوں کو بھیجے

نئی دہلی ..... ہند کے تحقیقاتی حکام کا خیال ہے کہ وہ ہندوستانی ٹائیکون وجے مالیہ کو برطانیہ سے وطن واپس لاسکتے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے برطانوی حکومت کو جو دستاویزات بھیجی ہیں اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متنازعہ ٹائیکون نے ہندوستانی بینکوں سے رقم ”برطانوی کمپنیوں اور وہاں بینک اکاﺅنٹس میں غیر قانونی طور پر بھجوائی ہیں۔ دیگر دستاویزا ت میں کہا گیا کہ مالیہ مجرمانہ سازش اور فراڈ میں مطلوب ہے۔ مالیہ پر شروع میں یہ الزام تھا کہ اس نے ہند کے بینک سے فراڈ کرکے قرضہ حاصل کیا اور پھر انہیں واپس کرنے میں ناکام رہا اور یوں اس نے کروڑوںکا نقصان پہنچایا۔ حکام نے کہا کہ ہند کے حوالے کرنے کیلئے یہی الزام کافی ہے کہ اس نے برطانوی کمپنیوں، بینکوں کو غیر قانونی رقم بھیجی۔ ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر رقم پچھلے سال مارچ میں لندن فرار ہونے سے قبل بھیجی گئی تھی۔ مالیہ نے ایک بینک سے 900کروڑ روپے ، 17بینکوں کے کنسورشیم سے 6027کروڑ روپے حاصل کئے جبکہ اس وقت کل سود 9ہزار کروڑ روپے ہے۔ زیادہ تر رقم اس نے برطانوی کمپنیوں او ربینک اکاﺅنٹس میں جمع کرادیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ کے زیر انتظام علاقے کیمین آئی لینڈ اور ماریشس اور دیگر ممالک کے بینکوں میں بھی رقم جمع کرائیں۔ 

شیئر: