Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ ،سخت مثال قائم کی جائے،مصباح

  جمیکا ... قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ قوم کا کرکٹ کے ساتھ جذباتی لگاو ہے۔ جنون کی حد تک اپنے کرکٹرز اسٹارز کو سپورٹ کرتے ہیں ان کے جذبات اور احسا سات کا احترام کرتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث فکسرز کے تمام کرتوتوت قوم کے سامنے کھول دیئے جائیں۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے اپنے کالم انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل ٹو کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شرجیل خان سمیت اسلام آبادیونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا نام آیا تو حیران و پریشان رہ گیا۔شدید صدمہ کا شکار ہونے کے بعد سب سے پہلے پاکستانی کرکٹ کی ساکھ کے بارے میں فکرمند ہوا۔ابتدائی تشویش یہ تھی کہ طویل عرصے کوشش کے بعد بحال ہونے والے وقار کا کیا بنے گا۔ شرجیل خان جدید کرکٹ میں ٹیم کی ضرورت پوری کرنے کے قابل ہورہے تھے، ان سے محرومی کا بھی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ سخت مثال قائم کرنے کی ضرورت ہے۔تحقیقات میں 100فیصد واضح ہوجاتا ہے کہ پلیئرز فکسنگ میں ملوث تھے تو ان کی کرکٹ میں کوئی جگہ نہیں ہونا چاہیے۔جرم ثابت ہونے پر تاحیات پابندی عائد کرنا ہوگی

شیئر: