Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہجرتِ رسول نمائش کا آغاز، مختلف شہروں میں انعقاد ہوگا

’نمائش 9 ماہ تک جاری رہے گی، اسے ریاض، جدہ اور مدینہ منورہ میں بھی منعقد کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ عبد العزیز عالمی ثقافتی مرکز’اثراء‘ نے ہجرتِ رسول نمائش کا اہتمام کیا ہے جس کا افتتاح گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف نے کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  اثرا نے  کہا ہے کہ ’ہجرت رسول کے موضوع پر یہ اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد نمائش ہے جس میں جدید اسلوب اختیار کیا گیا ہے‘۔
افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف نے اثرائ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی نسل کو ہجرت سے متعارف کرانے کا بہترین انتظام کیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ نمائش کا افتتاح یکم محرم کو نئے ہجری سال کی مناسبت ہوا ہے اور یہ ملک کے مختلف شہروں سمیت دیگر ممالک میں بھی منعقد ہوگی۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ ’نمائش 9 ماہ تک جاری رہے گی۔ اسے ریاض، جدہ اور مدینہ منورہ میں بھی منعقد کیا جائے گا‘۔
’اس کے بعد اسے متعدد ممالک میں بھی منعقد کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ہجرت کی اہمیت سے دنیا کو آگاہ کیا جائے ‘۔
’نمائش میں ہجرت کی تاریخ کے علاوہ علاوہ متعدد اسلامی آثار اور نوادرات بھی موجود ہیں‘۔

شیئر: