Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی معیشت میں 11 سال کی تیز ترین ترقی، دوسری سہ ماہی میں 11.8 فیصد شرح نمو

2011 کی تیسری سہ ماہی کے بعد ریکارڈ کی جانے والی تیز ترین شرح ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022 کے دوسرے سہ ماہی میں گزشتہ سال کے اس دورانیے کے مقابلے میں سعودی عرب کے تیل کے شعبے میں 23.1 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سعودی عرب کے مجموعی قومی پیدوار میں 11.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 
عرب نیوز کے مطابق سعودی معیشت میں 11.8 فیصد ترقی کی یہ شرح مالی سال 2011 کے تیسرے سہ ماہی میں ریکارڈ کی جانے والی 13.6 فیصد شرح نمو کے بعد تیز ترین ہے۔  
گذشتہ سہ ماہی میں تیل کے شعبے میں 20.4 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی عرب کی اقتصادی بحالی دنیا میں سب سے مضبوط ہونے کا امکان ہے۔ فوٹو عرب نیوز

2021 کی اسی سہ ماہی میں تیل کی سرگرمیوں میں 7 فیصد کمی دیکھی گئی اور اس سے ایک سال قبل 5.3 فیصد کمی ہوئی تھی۔
جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق2022 کی پہلی سہ ماہی میں حقیقی جی ڈی پی میں 9.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں سعودی عرب  کی تیل کے علاوہ دیگر شعبوں میں گزشتہ سال کی نسبت 5.4 فیصد اضافہ ہوا۔
2021 کی دوسری سہ ماہی میں غیر تیل سرگرمیوں میں اضافہ ہوا تھا جو کہ سالانہ 11.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گذشتہ  دو برسوں میں  تیل کے علاوہ دیگر شعبوں کی سرگرمیوں میں  اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ 2021 کی اسی سہ ماہی میں0.7 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ایک سال پہلے اس میں 1.6 فیصد کمی آئی تھی۔

مملکت میں 2021 کی اسی سہ ماہی میں تیل پیداوار میں کمی رہی۔ فوٹو عرب نیوز

عالمی اقتصادی تبدیلیاں اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اس پیشرفت کو طول دے رہی  ہیں اور خطے میں مستقبل کی ترقی کو فروغ  ملتا ہے۔
سعودی عرب کی اقتصادی بحالی اگلے چند برسوں میں ابھرتی معیشتوں  میں سب سے مضبوط ہونے کا امکان ہے کیونکہ تیل کی پیداوارمیں اضافہ ہوا ہے۔

شیئر: