Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی کو غنڈہ گردی نہیں کرنے دینگے ،سلکان سنگھ

لکھنو...اتر پردیش کے نئے پولیس چیف سلکان سنگھ نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان ترجیح ہے اس پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ریاست میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے اور غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ گائے کے تحفظ کے نام پر جس طرح قانون شکنی ہورہی ہے اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ اس کا م کیلئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ ریاست میں کسی کو بھی مداخلت کا حق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر تھانے میں شکایات درج ہونگی ۔ زیادہ سے زیادہ ایف آئی آر کاٹی جائیں گی۔ پولیس اہلکارو ںکو مکمل آزادی ملے گی تاکہ وہ کسی دباو کے بغیر دیانتداری سے کام کریں۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے جاوید احمد کو پولیس چیف کے عہدہ سے ہٹاکر قانون شکنو ں سے سختی سے نمٹنے کی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ نے پولیس میں جو اینٹی رومیو اسکواڈ بنائے ہیں اپنی ڈیوٹی کرتے رہیں گے لیکن ان کی بھی نگرانی کی جائےگی۔ کسی کے ذاتی معاملات میں دخل نہیں دیا جائے گا ۔ 

 

شیئر: