Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کو زدوکوب کرنے والا گرفتار

ملزم کا دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
افلاج کمشنری میں پاکستانی کارکن کوزدوکوب کرنے والے سعودی شہری کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ اسکے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریجنل پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افلاج کمشنری کی پولیس نے سوشل میڈیا پرجاری وڈیوجس میں دوافراد کوایک غیرملکی کارکن پرتشدد کرتے دکھایا گیا تھا کے ذریعے پولیس نے ملزمان کی نشاندہی کرکے ان میں سے ایک کوگرفتار کرلیا۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کی فوری طورپررپورٹ درج کرلی گئی تھی۔
وائرل ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دوافراد ایک غیر ملکی پرتشدد کررہے ہیں ۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ اسکے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

شیئر: