Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں کیرلا کا کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا

کابل۔۔۔۔۔امریکی طیاروں نے گزشتہ ہفتے افغانستان کے ننگرہار صوبے میں جو غیرجوہری بم استعمال کیا تھا اس کے نتیجے میں کیرلا کا کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کیرلا سے تعلق رکھنے والے اشفاق مجید پرایل اپنی اہلیہ اور بچی کے ساتھ ننگر ہار صوبے میں مقیم ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ کیرلا سے تعلق رکھنے والے لوگ اسی علاقے میں زیادہ موجودہ ہیں لیکن کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔کیرلا سے تعلق رکھنے والے 25افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے پچھلے سال جون میں ہند چھوڑ کر افغانستان چلے گئے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ داعش کے زیر کنٹرول علاقے میں حقیقی مسلمانوں جیسی زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔اشفاق کا کہنا تھا کہ بمباری سے کیرلا کے 5افراد کی ہلاکت کی خبر جعلی ہے۔

شیئر: