Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساھرسسٹم کو نقصان پہنچانے پر3 شہری گرفتار

ملزمان کا چالان جلد ہی عدالت میں پیش کیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
 قصیم ریجن کی البکریہ کمشنری میں ٹریفک خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے والے سسٹم ’ساھر‘ کے کیمروں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 3 شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرکے انہیں ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جہاں ان پرمقدمہ قائم کرکے چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے مملکت کی تمام شاہراہوں پرٹریفک خلاف ورزیوں کو کنٹرول کرنے کےلیے انتہائی حساس کیمرے نصب کیے ہیں جوشاہراہ پررفتار کی خلاف ورزی کو فوری طورپر ریکاڈ کرلیتا ہے۔
خلاف ورزی کی تفصیلات خود کارکیمرہ ادارہ ٹریفک کے مرکزی کنٹرول روم کو ارسال کردیتے ہیں جہاں سے گاڑی کے مالک کے خلاف چالان ارسال کردیا جاتا ہے۔

 

ٹریفک خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے والا ساھرسسٹم ہائی ویزکے علاوہ شہروں کے اندر بھی مصروف شاہراہوں اورٹریفک سگنلز پرنصب ہیں  جو ٹریفک خلاف ورزیوں کو فوری طورپرریکارڈ کرلیتے ہیں۔
ٹریفک سگنلز پرنصب ساھرسسٹم کے ذریعے ٹریفک سنگلز کی خلاف ورزی پر3 ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے جبکہ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر150 ریال کا چالان گاڑی کے مالک کو ارسال کردیاجاتاہے۔
ساھرسسٹم اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ گاڑی کی رجسٹریشن نمبر پلیٹ کے ذریعے مالک کے موبائل فون پرچالان کی اطلاع ارسال کردی جاتی ہے۔
وہ افراد جواپنی گاڑی دوسروں کو چلانے کے لیے دیتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اس حوالے سے خصوصی احتیاط برتیں کیونکہ کسی بھی خلاف ورزی پرہونے والا چالان گاڑی کے مالک کے اقامہ نمبرپرارسال کردیاجاتاہے۔

شیئر: