Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں  کل سے جمعہ تک بارش کا امکان

گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
موسمیات کے قومی مرکز نے آئندہ ایام کے دوران سعودی عرب میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق توقعات پیش کردیں۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ پیر 8 اگست 2022 سے جمعہ تک مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوتی رہے گی۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے متعدد علاقے بارش کی زد میں ہوں گے خصوصا جدہ، بحرہ اور الجموم میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس کا امکان ہے کہ گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ تقریبا ایک ہفتے سے مملکت بھر میں موسم غیرمستحکم چل رہا ہے۔ گرد آلود ہواؤں سے جدہ شہر متاثر ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 
 

شیئر: