Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ سمیت متعدد علاقوں میں بارش، ریاض میں دھول

’ابر آلودمطلع تبوک تک پوری ساحلی  پٹی پر رہے گا‘ ( فوٹو: طقس العرب)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت متعدد علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ابر آلودمطلع تبوک تک پوری ساحلی  پٹی پر رہے گا‘۔
’جبکہ باحہ، عسیر اور جازان کے علاوہ ریاض اور مشرقی ریجن میں دھول ہوگی جبکہ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے ریاض شہر سمیت ریجن کی دیگر کمشنریوں کے رہائشیوں کو گردوغبار سے خبردار کیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو ریجن بھر میں مطلع غبار آلود رہے گا جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
ادھر عسیر ریجن میں کل منگل کو موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔
دریں اثنا ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں آج گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

شیئر: