Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کا عالمی برادری سے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ

سعودی عرب کی کابینہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام پر اسرائیل کے حملے رکوائے۔
سعودی پریس ایجنسی(ایس پی اے) نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ سعودی وزرا کی کونسل کے اجلاس کی صدارت شاہ سلمان نے کی اور عالمی برادری سے فلسطین پر اسرائیل کے تسلسل سے جاری حملے رکوانے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے منگل کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں گرفتاری کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین فلسطینیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا ہے۔
اے پی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے درمیان تین روز تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے خاتمے کے ایک دن بعد غزہ کی پٹی میں فائرنگ کا یہ واقعہ ہوا ہے۔

شیئر: