Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہراہوں پر ٹرکس کے وزن کے نئے ضوابط جاری

اضافی وزن ہونے کی صورت میں جرمانہ ادا کرنا ہوگا (فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ ٹریفک نے لوڈنگ ٹرکس کے لیے وزن اور سائز کے نئے ضوابط جاری کر دیے۔ اس مقصد کے لیے ٹریفک قانون کے لائحہ عمل کی دفعہ  23 میں ترمیم کی گئی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ شاہراہوں پر لوڈنگ ٹرکس کے ڈرائیوروں کومقررہ وزن اور سائز کی پابندی کرنا ہوگی۔
سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے اس حوالے سے وزن اورسائز کے ضابطے مقرر کیے ہیں۔ خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی ہوگی۔ 
محکمہ ٹریفک نے کہا کہ 200 سے 2 ہزار کلوگرام تک زیادہ وزن لادنے کی صورت میں 200 ریال  فی کلو گرام جرمانہ ہوگا۔ جبکہ 2.1 ہزار سے لے  کر 5 ہزار کلو زائد وزن پر فی سو کلو گرام جرمانہ 300 ریال ہوگا۔ 

شاہراہ پرٹرک کا وزن نہ کرنے پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہوتا ہے (فوٹو، ٹوئٹر)

محکمہ ٹریفک نے  بتایا کہ 7.1 ہزار سے لے کر 10 ہزار کلو گرام زائد وزن پر فی سو کلو گرام 500 ریال  جرمانہ ہوگا اور 10.1 ہزار کلو گرام سے زائذ پر 800 ریال جرمانہ ہوگا۔ 
محکمہ ٹریفک کی جانب سے تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر ایک سفر کے دوران وزن اور سائز کی خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں پہلی بار کے مقابلے میں دوسری بار لگایا جانے والا جرمانہ دگنا ہوجائے گا ۔ جرمانے کی انتہائی حد ایک لاکھ ریال سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔ 
محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ جو ڈرائیور لوڈنگ ٹرک وزن اور سائز سٹیشن سے چیک کرائے بغیر گزر جائے گا اس پر پانچ ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ دوسری بار خلاف ورزی پر پہلے کے مقابلے میں جرمانہ دگنا ہوگا۔ البتہ ایک لاکھ ریال سے زیادہ جرمانہ  نہیں لیا جائے گا۔ 

شیئر: