Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف علاقوں سے بڑی مقدار میں منشیات ضبط

سرحدی فورسز نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 70 افراد کوگرفتار کیا(فوٹو، ایس پی اے)
سرحدی محافظ فورس کے ترجمان کرنل مسفر القرینی  نے کہا ہے کہ نجران، جازان اور عسیر  ریجنوں میں بری سرحدی دستوں نے حشیش اور قات کی سمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنادیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سرحدی فورس کے ترجمان نے بتایا کہ 69 ٹن 689 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) ، ایک ٹن 618 کلو گرام چرس کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادی گئیں۔ 
سرحدی محافظ فورس نے 70 افراد کو سمگلنگ کے  الزام میں گرفتار کیا۔ ان میں سے  33 کا تعلق سعودی عرب اور  37 کا دراندازوں سے ہے۔
دراندازوں میں سے  17 یمن کے شہری ہیں اور  20 کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔ 
القرینی نے بتایا کہ سمگلروں کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کرکے انہیں ضبط شدہ منشیات سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: