Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک اور شمالی حدود ریجن میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام

دونوں کارروائیوں میں 19 ہزار 233 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں( فوٹو اخبار 24)
 سعودی سرحدی محافظوں نےنشہ آورگولیاں سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
کوسٹ گارڈ کے ترجمان کرنل مسفر غنام القرینی بتایا کہ تبوک اور شمالی حدود ریجن میں سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔
عاجل نیوز نے سرحدی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ سرحدی محافظوں کا دستہ تبوک ریجن کےعلاقے ’حالہ عمار‘ میں معمول کے مطابق گشت پرتھا جہاں انہوں نے منشیات اسمگل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جبکہ دوسرا واقعہ شمالی حدود ریجن کا تھا جہاں سے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیوں برآمد کرلی کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق سمگلنگ کی دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 19 ہزار 233 نشہ آور گولیاں برآمد کی  گئی ہیں۔
 ملزمان اور ان سے برآمد ہونے والی منشیات کو متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے۔ 

شیئر: