Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر طرح کے ویزے پرعمرہ ، جدہ میں خود کش دھماکا اور ڈوبتے باپ بیٹی کو بچانے والے سعودی شہریوں سمیت ہفتہ بھر کی اہم خبریں

سعودی عرب کے شہر جدہ میں دھماکا، آسٹریا میں باپ بیٹی کو ڈوبنے سے بچانے والے سعودی شہری اور مملکت کی جانب سے مسجد اقصی پر یہودیوں کے دھاوے کی مذمت ہفتہ رفتہ کے اہم موضوعات رہے۔
گزشتہ چند روز کے دوران مملکت میں غیرملکیوں سے متعلق قوانین خصوصا عمرہ ویزہ، کفیل قید ہو تو خروج نہائی کیسے لگے اور بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالے جانے پر کیا کریں؟ بھی زیادہ توجہ سے پڑھے گئے۔

جدہ میں دہشتگرد نے گرفتاری کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا دیا

سعودی عرب کی پریزیڈنسی آف سٹیٹ سیکیورٹی نےایک بیان میں کہا ہے کہ جدہ میں خود کش جیکٹ پہنے ایک شخص کو جب سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
عرب نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص جسے سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد قرار دیا ہے، شہر کے الصمیر محلے میں جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔ دھماکے میں ایک پاکستانی شہری اور تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
مکمل خبر پڑھیں
 

سعودی عرب کی جانب سے مسجد اقصی پر یہودیوں کے دھاوا بولنے کی مذمت

سعودی عرب نے مسجد اقصی میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

آسٹریا میں باپ، بیٹی کو ڈوبنے سے بچانے والے 3 سعودی ’ہیروز‘

تین سعودی نوجوانوں نے ڈوبتی ہوئی ایک بچی اور اس کے باپ کو بچا کر آسٹریا میں وطن عزیز کا نام روشن کردیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق  عسکر الھاجری نامی ایک نوجوان نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بھائی بدر اور اپنے ایک رشتہ دار خالد سالم الھاجری کے ہمراہ سیر کے لیے آسٹریا گئے تھے۔ وہاں ہالسٹیٹ قریے کی جھیل کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ اچانک ایک بچی کے رونے کی آواز آئی پتہ چلا کہ وہ جھیل کے  کنارے بیٹھی ہوئی تھی اور 5 میٹر کی اونچائی سے جھیل  میں گر گئی باپ نے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن بچاتے ہوئے وہ خود بھی ڈوبنے کے قریب پہنچ گیا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

کفیل قید اور اقامہ ایکسپائر ہے، خروج نہائی کیسے لگے گا؟

سعودی عرب میں ورک ویزے پرمقیم غیر ملکیوں کو یہ سہولت فراہم کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کو وزٹ ویزے پربھی بلا سکتے ہیں۔
امیگریشن قانون کے مطابق وزٹ ویزے فیملی اور کمرشل بنیادوں پرجاری کیے جاتے ہیں۔ فیملی وزٹ ویزے کے لیے غیر ملکی کارکن اپنی اہلیہ ، بچوں ، والدہ اور ساس کے لیے باسانی ویزہ جاری کرانے کا اہل ہوتا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

بینک اکاونٹ سے رقم نکالے جانے پرکیا کریں؟

سعودی بار ایسوسی ایشن کے رکن اور معروف وکیل عبدالحمید الشھرانی کا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹ سے دھوکے سے رقم نکل جانے پرفوری طورپرمتعلقہ بینک کو مطلع کرنا ضروری ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

اطلاع ملنے پربینک اکاونٹ کو سیز کردے گا( فوٹو، ٹوئٹر)

کن ویزوں پر آنے والے عمرہ کر سکتے ہیں؟ وزارت حج کی وضاحت

سعودی وزارت حج و عمرہ نے  کہا ہے کہ سیاحت اور وزٹ ویزوں پر دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے افراد عمرہ کرسکتے ہیں۔ ہر ویزے پر عمرے کی اجازت ہوگی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ  امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک کا ویزہ رکھنے والے بھی عمرہ کرسکتے ہیں۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

خودکش دھماکے پر عرب ممالک کا سعودی عرب سے اظہار یکجہتی

عرب ممالک نے جدہ میں ایک خودکش بمبار کی ہلاکت کے بعد سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سنیچر کو متحدہ عرب امارات نے ایک بیان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ’مملکت کی سلامتی اور استحکام کو لاحق تمام خطرات‘ کے خلاف اپنے موقف کا اعادہ کیا۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں
 

 

شیئر: