Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک اکاونٹ سے رقم نکالے جانے پرکیا کریں؟

پولیس اسٹیشن میں رپورٹ بھی درج کرائی جاسکتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی بار ایسوسی ایشن کے رکن اور معروف وکیل عبدالحمید الشھرانی کا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹ سے دھوکے سے رقم نکل جانے پرفوری طورپرمتعلقہ بینک کو مطلع کرنا ضروری ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الشھرانی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ کسی کے بھی بینک اکاؤنٹ سے دھوکے سے رقم نکلوائے جانے کی صورت میں اسے پہلی فرصت میں بینک سے درخواست کرنا چاہئے تاکہ قانون کی شق 3-19 کے مطابق بینک آپریشن منجمد کردیا جائے  بعدازاں بینک سے درخواست کی جائے کہ وہ رقم وصول کرنے والے بینک کے ساتھ شق 3-20 کے مطابق کارروائی کرے۔  
سعودی  سینٹرل بینک (ساما) نے اس سے قبل کھاتے داروں کو ہدایت کی تھی کہ اگر ان کے کسی اکاؤنٹ سے رقم نکل جائے توایسی صورت میں انہیں مندرجہ ذیل تین کام کرنا ہوں گے۔
متعلقہ بینک سے رابطہ کرکے بینک اکاؤنٹ کی تمام سروسز معطل کرادی جائیں۔

اطلاع ملنے پربینک اکاونٹ کو سیز کردیے گا(فوٹو، ٹوئٹر)

ہنگامی بنیاد پر تمام چینلز بند کردیے جائیں۔ 
شبے کی صورت میں پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرادی جائے یا ’کلنا امن‘ ایپ کے ذریعے رپورٹ کرادی جائے۔ 
اکاؤنٹ سے متعلق نئی خفیہ معلومات کی حفاظت کریں اور کسی بھی شخص یا کسی بھی ادارے کو ان سے مطلع نہ کریں۔ 

شیئر: