Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کن ویزوں پر آنے والے عمرہ کر سکتے ہیں؟ وزارت حج کی وضاحت

عمرہ ویزے کے لیے مکمل ہیلتھ انشورنس سکیم ضروری ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے  کہا ہے کہ سیاحت اور وزٹ ویزوں پر دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے افراد عمرہ کرسکتے ہیں۔ ہر ویزے پر عمرے کی اجازت ہوگی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ  امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک کا ویزہ رکھنے والے بھی عمرہ کرسکتے ہیں۔ 
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تحت عمرہ زائرین کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور کوشش ہے کہ سہولیات معیاری ہوں۔‘
مقام پلیٹ فارم رجسٹرڈ  ٹورسٹ ایجنسیوں اور کمپنیوں کے تعاون سے عمرہ زائرین کو بیرون مملکت سے عمرہ ویزہ جاری کرانے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔  
مقام پلیٹ فارم کے ذریعے زائرین لنک https://maqam.gds.haj.gov.sa پر جا کر مطلوبہ پیکیج کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ جبکہ ’روح السعودیہ‘ پلیٹ فارم عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے ای ویزے کے اجرا  کی سہولت دے رہا ہے۔  
ویب سائٹ https://www.visitsaudi.com/ar کے ذریعے امیدوار اپنی ضرورت کے مطابق عمرہ پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔ 
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ  یورپی ممالک، امریکہ اور برطانیہ  کے زائرین اور ای ویزہ کے حصول کی فہرست میں شامل ممالک کے زائرین سعودی عرب کے کسی ایک ہوائی اڈے پر پہنچنے پر فوری ویزہ جاری کرا کر عمرہ کرسکتے ہیں۔  
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نجی ویزے اور فیملی ویزے پر آنے والے بھی اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ 
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرے کے لیے مکمل ہیلتھ انشورنس سکیم حاصل کرنا ضروری ہے۔ انشورنس سکیم میں کورونا وائرس سے علاج  اور موت یا معذوری  یا پرواز میں تاخیر یا منسوخی وغیرہ حالات سے پیدا ہونے والے مسائل بھی کور ہونا ضروری ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: