Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القویزہ محلے میں مکانات کے انہدام کے لیے نوٹس جاری

جدہ میں اب تک 28 محلے منہدم کیےجاچکے ہیں( فائل فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں جدہ میں ’الاحیا العشوائیہ‘ (غیرمنظم محلوں) کی منتظم کمیٹی نے اتوار 14 اگست کو قویزہ محلے کے باشندوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
 نوٹس کےمطابق 4 ستمبر سے قویزہ محلے کے غیر منظم مکانات اور دکانوں کا انہدام شروع کردیا جائے گا۔ 
اخبار 24 کے مطابق کمیٹی نے بیان میں کہا کہ’ مقررہ نظام الاوقات کے مطابق کام کرایا جا رہا ہے۔ انہدام کے دائرے میں آنے والے محلوں کے مکینوں کو ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے لیے انہیں جدہ میونسپلٹی کی ویب سائٹ یا کمیٹی کے ہیڈکوارٹر سے رجوع کرنا ہوگا‘۔ 
کمیٹی کا کہنا ہے کہ ’انہدام کے دائرے میں آنے والے مکانات، عمارتوں اور دکانوں میں سامان کی منتقلی، متاثرین کو فوڈ باسکٹ کی فراہمی، مستقل رہائش، عارضی رہائش اورمعاوضے کے امور دیکھا رہا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ غیر منظم محلوں کی منتظم کمیٹی کا ہدف منہدم کیے جانے والے محلوں کا معیار معیشت بلند کرنا اورانہیں جدید خطوط پر استوار کرنا نیز ان محلے کے مکینوں کو جملہ ضروریات فراہم کرنا ہے۔  
کمیٹی صحت، تعلیم اور رہائش جیسی اہم سہولتیں غیر منظم محلوں کے باشندوں کو فراہم کرے گی۔
بیان میں کمیٹی نے کہا کہ ’اب تک 28 محلے منہدم کیےجاچکے ہیں۔ کل 32 محلے  منہدم کرنے کا پروگرام ہے۔ 4 محلے باقی ہیں اور یہ کام اکتوبر میں مکمل کرلیا جائے گا‘۔ 

شیئر: