Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی مزید 12 کچی آبادیوں کو ہٹائے جانے کا آغاز، رہائشیوں کو نوٹس

رمضان کے دوران کچی بستیوں کو مسمار کیے جانے کا کام معطل تھا( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جدہ گورنریٹ کی کچی آبادی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ’12 کچی آبادیوں کو ہٹانے کا کام سنیچر سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے‘۔
سبق نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’عید کے بعد جن بارہ محلوں کو ہٹایا جارہا ہے ان میں بنی مالک، الورود، الروابی، الفضل، مشرفہ، الجامعہ، رحاب، العزیزیہ، ربوہ، العدل، قویزہ، المنتزھات، ام السلم  اور کلو 14 ( شمالی ) شامل ہیں‘۔
کمیٹی نے ان علاقوں میں قائم کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو نوٹس دینا شروع کردیے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کمیٹی نے کہا تھا کہ ’رمضان کے دوران جدہ میں کچی بستیوں کو مسمار کرنے کا کام معطل رہے گا‘۔ 
رمضان سے پہلے جدہ میں 22 کچی آبادیوں کو ہٹائے جانے کا کام مکمل کیا گیا تھا۔
جدہ میونسپلٹی کے ترجمان نے الاخباریہ کو بتایا تھا کہ ’جدہ شہر میں 60 سے زیادہ محلے منہدم ہوں گے ‘۔ 
 ’کچی بستیوں کے تمام سعودی شہریوں کو رہائش فراہم کی جائے گی۔ پرانے طرز کے محلوں کو جدید  انداز میں منظم کیا جا رہا ہے۔‘ 
 

شیئر: