Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونے کے نرخ 5 ہفتوں میں 41.75 درھم فی گرام بڑھ گئے

گزشتہ ہفتے قیمت میں 3.25 سے 4 درھم فی گرام اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ پانچویں ہفتے بھی برقرار رہا۔
دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت میں 3.25 سے 4 درھم فی گرام تک کا اضافہ ہوا ہے، پانچ ہفتوں کے دوران 41.75 درھم فی گرام تک سونے کے نرخ بڑھ چکے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق ماہرین اور جیولری کے تاجروں کے مطابق سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوام کی بڑی تعداد زیورات کے بجائے سونے کے بسکٹس کی خریداری کو ترجیح دے رہی ہے۔
سرمایہ کار مہنگائی اور غیر یقینی معاشی حالات کے پیش نظر سونے کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کرتے ہوئے اس کی خریداری کررہے ہیں۔
گولڈ اور جیولریسٹورز کے ذمہ داران نے بتایا  سونا اس وقت تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔  مارکیٹ میں زیورات کی خریداری کی رفتار سست ہے۔
 بڑی تعداد میں کسٹمر سونے کے بسکٹس خرید رہے ہیں وہ  مستقبل کے حوالے سے سوچ رہے ہیں کیونکہ انہیں لگ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سونے کے نرخ مزید بڑھیں گے۔
ایک گولڈ شوروم کے سیلز مینجر نے کہا کہ اس وقت زیورات کی خریداری میں سست روی دیکھی جارہی ہے تاہم سیاحوں کی زیورات میں دلچسپی برقرار ہے۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت میں 4 درھم کا اضافہ ہوا اور اس کے نرخ 444 درھم ہوگئے۔
21 قیراط کے نرخ 3.25 درھم فی گرام اضافے کے بعد 394 درھم ہوچکے ہیں اور 18 قیراط ایک گرام کے نرخ  3.25 درھم اضافے سے 338 درھم تک پہنچ گئے۔

 

شیئر: