Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس سے انڈوں اور گوشت مصنوعات پر پابندی ختم

عالمی ادارہ صحت نے جولائی کے وسط میں رپورٹ جاری کی تھی(فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب نے فرانس سے گوشت، مرغیوں، انڈوں اور گوشت مصنوعات کی درآمد پر عائد پابندی اٹھالی۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق الشرقیہ ریجن کے ایوان صنعت و تجارت نے اتوار کو بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں غذائی اشیا سے متعلق جاری ہونے والی رپورٹوں کے تناظر میں فرانس پر سے پابندی اٹھائی گئی ہے۔ 
الشرقیہ ایوان صنعت و تجارت نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے جولائی کے وسط میں رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فرانس کے جن علاقوں میں برڈ فلو پھیلا ہوا تھا، اب اس پر قابو پالیا گیا ہے۔   

شیئر: