Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے تحت خیبرپختونخوا میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم 

سوات، شانگلہ اور خیبر میں 1856 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر ضرورت مندوں اور معذوروں میں فوڈ باسکٹ کی تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ 
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے سوات، شانگلہ اور خیبر میں 1856 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔ ان سے 12992 افراد کو فائدہ ہوا۔ 
شاہ سلمان مرکز متاثرین اور ضرورت مندوں کے مصائب کم کرنے کے لیے پاکستان میں غذائی امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ خیبر پختونخوا میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ 

شیئر: