Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن کمیشن نے سٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی

چار سالہ منصوبے کا مقصد تعلیم اور تربیت کے شعبے کو ترقی دینا ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2027-2023 کے لیے اپنے سٹریٹجک پلان کی منظوری دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن کمیشن مملکت میں تعلیم اور تربیت میں قابلیت کا جائزہ لینے، پیمائش کرنے اور منظوری دینے کی مجاز اتھارٹی ہے۔
یہ اتھارٹی سرکاری اور نجی شعبے کا احاطہ، معیشت اور قومی ترقی میں تعلیم کے معیار کو بلند کرتی ہے۔
ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن کمیشن کے چار سالہ منصوبے کا مقصد تعلیم اور تربیت کے شعبے کو ترقی دینا ہے۔
سعودی ماڈل کو متعلقہ قومی حکام کے ساتھ کمیشن کے ذریعے قومی اور اقتصادی ترقی حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس کا مقصد لیبر مارکیٹ اور وژن 2030 کے ہیومن کیپیسٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ  پیداوار کے معیار کو بھی بلند کرنا ہے۔
سٹریٹجک پلان طلبہ، تربیت یافتہ افراد، پریکٹیشنرز، ادارے، پروگرام،تعلیم اور تربیتی نظام اور ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن کمیشن کی اندرونی صلاحیتوں کا احاطہ کرتا ہے۔
اس کے مقاصد جدید نصاب کے ذریعے طلبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا، اعلیٰ معیارات قائم کرکے لائسنس دینے اور تعلیم و تربیت کے معیارات کو بڑھانا ہے۔
اس منصوبے میں متعدد انیشیٹوز، منصوبے، کارکردگی کے اشارے اور اہداف بھی شامل ہیں جو ایویلیوایشن پروگراموں کے تحت آتے ہیں جن میں تعلیمی پیشرفت کا قومی جائزہ اور یونیورسٹی کے حصول کے لیے قومی تشخیصی پروگرام شامل ہیں۔
ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کارکردگی کو بڑھانے کے لیے اپ ڈیٹ شدہ تعلیمی ایکریڈیٹیشن معیارات کی بھی منظوری دی۔

شیئر: