Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوکہ دہی سے 60 لاکھ ریال جمع کرنے والا گروہ گرفتار

’استعمال شدہ اشیا فروخت کرنے والے ای شاپ پر فرضی طور پر گاڑیاں فروخت کررہے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ دھوکہ دہی سے 60 لاکھ ریال جمع  کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ گروہ استعمال شدہ اشیا فروخت کرنے والے ای شاپ پر فرضی طور پر گاڑیاں فروخت کررہے تھے۔
پبلک پراسکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے ای شاپ پر متعدد گاڑیوں کی تصاویر شیئر کر رکھی تھی‘۔
’ان کا دعوی تھا کہ یہ گاڑیاں ان کے پاس ہیں اور برائے فروخت ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں تھا‘۔
’مذکورہ افراد گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندوں سے رقم وصول کرتے تھے اور پھر اپنے رابطے منقطع کردیتے تھے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’متعدد افراد سے شکایات موصول ہونے کے بعد گروہ کے افراد کا سراغ لگایا ہے‘۔
’ان سے تفتیش جاری ہے اور گروہ کے باقی افراد کی تلاش جاری ہے، جلد ہی انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔
ادارے نے آن لائن شاپنگ کرنے والے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے ضابطوں کا خیال رکھیں اور رقم روانہ کرنے سے پہلے یقین کرلیں کہ جن لوگوں کے ساتھ معاملہ کیا جارہاہے ان کے پاس اجازت نامہ ہے۔

شیئر: