Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی اہلکاروں کے خلاف امریکی پابندیاں عائد

واشنگٹن... امریکا نے ادلب میں کیمیائی حملے کے ردعمل میں271 شامی سرکاری ملازمین پر پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی وزیر خزانہ نے پابندیوں کا اعلان کیا ۔ شامی اہلکاروں کے امریکا میں تمام اثاثے منجمد کر دئیے گئے۔ پانبدیوں کی زد میں آنے والے شام کے سائنسی مطالعے اور تحقیقی مرکز کے ملازمین ہیں۔ امریکا نے خان شیخون کے قصبے پر کیمیائی حملے کا ذمہ دار شامی حکومت کو قرار دیا تھا۔امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایس ایس آر سی کے 271 ملازمین غیر روایتی ہتھیار کو بنانے، تیار کرنے اور فراہم کرانے کے لئے ذمہ دار تھے۔ پابندی کا ہدف بشار الاسد کا سائنسی سپورٹ سینٹر ہے ۔امریکہ اس پابندی کے ذریعے سخت پیغام دینا چاہتا ہے کہ انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی کے لئے پورے اسد حکومت کو ذمہ دار قرار دیں گے تاکہ اس قسم کے بہیمانہ کیمیائی اسلحے کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔

شیئر: